لندن:نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر پھر احتجاج،تحریک انصاف کے 2،ایک لیگی کارکن گرفتار
لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے
لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔اپارٹمنٹس کے باہراحتجاج کرنیوالوں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ احتجاج کرنے پر اوپر سے انڈے برسائے جا رہے ہیں۔ اپارٹمنٹس کے باہر لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے ،سخت کشیدگی پیدا ہوگئی،کارکنوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی،اس موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی،پولیس نے ایک لیگی اور تحریک انصاف کے دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔