اسد عمر کا بھائی کو پنشن دینے کیلئے قوانین میں نرمی سے انکار
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سابق گورنر سندھ اور اپنے بھائی محمد زبیر کو پنشن دینے کیلئے قوانین میں نرمی سے انکار کر دیا ۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ سمری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سابق گورنر سندھ اور اپنے بھائی محمد زبیر کو پنشن دینے کیلئے قوانین میں نرمی سے انکار کر دیا ۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ سمری نگران حکومت کے دور میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے دی گئی تھی۔ سابق گورنرز کو ان کی تنخواہ کی 80 فیصد رقم ماہانہ پنشن کے طور پر دی جاتی ہے تاہم پنشن کے حصول کیلئے کم از کم دو سال سے گورنر کے عہدے پر رہنا ضروری ہوتا ہے ۔ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے محمد زبیر کو فروری 2017 میں گورنر مقرر کیا تھا تاہم 25 جولائی کو عام انتخابات میں تحریک انصاف کو برتری ملنے پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ اس طرح محمد زبیر ڈیڑھ سال کیلئے گورنر سندھ رہے اور پنشن کے حصول کیلئے مقرر کم از کم 2 سال کی مدت پوری نہ کر سکے ۔اسد عمر نے ایک انٹرویو میں مفادات کے ٹکراؤ کے باعث سمری مسترد کرنے کی تصدیق بھی کی۔