وزیر اعظم عمران کا6گھنٹے کیلئے لاہور کا مصروف ترین دورہ
اجلاسوں کے دوران تسبیح کا ورد کرتے رہے ،اپنے گھر زمان پارک بھی گئے
لاہور (یاسین ملک )وزیر اعظم عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ کوئٹہ سے ایک روزہ دورے پر دوپہر اڑھائی بجے لاہور پہنچے ،وزیر اعظم مظاہرین کے خوف سے ایئر پورٹ سے اپنی رہائش زمان پارک جانے کے بجائے گورنر ہاؤس پہنچے ،واپسی پر جب مظاہرین واپس چلے گئے تو وہ زمان پارک گئے ۔ عمران خان اجلاسوں کے دوران بھی تسبیح کا ورد کرتے رہے ، وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں بھی تسبیح کا ورد جاری رکھا۔چھ گھنٹے لاہور میں گزارنے کے بعد واپس اسلام آباد چلے گئے ۔