زرداری کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف پیپلزپارٹی کی تیاریاں
احتجاج کی حکمت عملی پر غور، تمام صوبائی وضلعی تنظیمی عہدیداروں کو تیار رہنے کی ہدایت
اسلام آباد (سہیل خان )پاکستان پیپلزپارٹی نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت اہم رہنمائوں کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف وفاق سمیت سندھ میں بھرپور احتجاج کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ،جبکہ 31اکتوبر کو متوقع آل پارٹیز کانفرنس میں بھی اس معاملے کو ایجنڈے میں شامل کرنے کیلئے رابطے کئے جائیں گے ، آصف زرداری کی طرف سے حکومت کیخلاف قرارداد لانے کے اعلان کے بعد کسی بھی انتقامی کارروائی پر سینیٹ، قومی ا سمبلی اور خصوصاً سندھ اسمبلی میں بھرپور احتجاج کی حکمت عملی طے کرتے ہوئے تمام صوبائی وضلعی تنظیمی عہدیداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت کی مبینہ گرفتاری پر پارٹی کے اہم رہنما ئوں کو اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن )،اے این پی اور جے یو آئی (ف) سے رابطوں کا ٹاسک دیا جارہا ہے ۔