اسد عمر واپس آ جاؤ،ہمیں آپ کی ضرورت ، وزرا ،مشیروں کے ٹویٹ

  اسد عمر واپس آ جاؤ،ہمیں آپ کی  ضرورت ، وزرا ،مشیروں کے ٹویٹ

تحریک انصاف کے وزرا اور مشیروں نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو واپس وفاقی کابینہ میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا،

اسلام آباد(دنیا مانیٹرنگ، اے این این ) ٹویٹر پر وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ اسد عمر قابل ترین شخصیات میں سے ایک ہیں،وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور جتنا جلدی ہوسکے کابینہ کا حصہ بن جائیں، وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری نے کہا کہ امید رکھتا ہوں کہ اسد عمر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے پاکستان نازک موڑ پر ہے ، کابینہ کو آپ کی اشد ضرورت ہے ،وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ اسد عمر نے باوقار انداز میں کابینہ کو خیرباد کہا ، جیسا کہ وہ کابینہ اور پارٹی میں بھی باوقار رہے ،وزیراعظم کے مشیر امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہاکہ اسد عمر نے پاکستان میں بہتری کے لئے انتھک محنت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں