عوام غیر قانونی بھارتی مواد کا بائیکا ٹ کریں :چیئرمین پیمرا

 عوام غیر قانونی بھارتی مواد کا بائیکا ٹ کریں :چیئرمین پیمرا

ملتان میں پیمرا اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام غیر قانونی انڈین آلات تلف

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیمرا کے ملتان آفس میں پیمرا انفورسمنٹ ٹیم کی جانب سے ضبط اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے رضاکارانہ طور پر پیش کئے گئے غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ اور سی لائن ودیگر آلات تلف کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پیمرا نے تمام مارکیٹ عہدیداران اور ممبران کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے آج یکجہتیِ کشمیر کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اس تقریب کا انعقاد کیا۔ چیئرمین پیمرانے کہاکہ پیمراانفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی سے تمام ٹی وی چینلز، ایف ایم ریڈیو اور کیبل نیٹ ورکس پر انڈین مواد مکمل بند ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈین ڈی ٹی ایچ اور چینلزکیخلاف کارروائی تب تک جاری رہے گی جب تک اس لعنت کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا ۔چیئرمین پیمرا نے عوام سے اپیل کی کہ قومی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر انڈین ڈی ٹی ایچ اور چینلز کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں