نواب آف کالاباغ ملک ادریس خان آبائی قبرستان میں سپرد خاک
نواب آف کالاباغ ملک ادریس خان کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں والد کے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا
کالاباغ ( نمائندہ دنیا ) نواب آف کالاباغ ملک ادریس خان کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں والد کے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا،ان کی نماز جنازہ پیر بشیر الحسن گیلانی نے پڑھائی،نوابزادہ ملک وحید خان، ملک فرید خان، اویس لغاری ودیگر اہم شخصیات نے شرکت کی، رسم قل کل بوہڑ بنگلہ میں ادا کی جائیگی۔واضح رہے نواب ملک ادریس خان مرحوم ملک مظفر خان کے بڑے صاحبزادے اور گورنر مغربی پاکستان نواب آف کالاباغ ملک امیر محمد خان کے پوتے تھے ، وہ نوابزادہ ملک وحید خان اور نوابزادہ ملک فرید خان کے بڑے بھائی اور غیر شادی شدہ تھے ۔