سینئر صحافی مسعود ملک انتقال کرگئے آج نمازجنازہ ادا کی جائیگی

 سینئر صحافی مسعود ملک انتقال کرگئے آج نمازجنازہ ادا کی جائیگی

سینئر صحافی ، ایڈیٹر انچیف روزنامہ اسلام آباد ٹائمز اور سابق ایڈیٹر روزنامہ دنیا اسلام آباد مسعود ملک انتقال کر گئے

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) سینئر صحافی ، ایڈیٹر انچیف روزنامہ اسلام آباد ٹائمز اور سابق ایڈیٹر روزنامہ دنیا اسلام آباد مسعود ملک انتقال کر گئے ، نماز جنازہ آج بروز بدھ ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں دن11بجے ادا کی جائے گی۔ مرحوم نے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ انہوں نے اہم عہدوں پر صحافتی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے روزنامہ نوائے وقت میں چیف رپورٹر، روزنامہ ایکسپریس میں ایڈیٹر، روزنامہ اوصاف میں بطورگروپ ایڈیٹر فرائض انجام دیئے جبکہ 2015سے 2018تک وہ منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی رہے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اورایک ماہ سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ مختلف صحافتی تنظیموں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے شعبہ میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں