باجوڑ:ایم این اے گل ظفر کے گھر دستی بم حملہ، بال بال بچے
رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھر پر دستی بموں سے حملہ ، ایم این اے بال بال بچ گئے ۔
باجوڑ(این این آئی)رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھر پر دستی بموں سے حملہ ، ایم این اے بال بال بچ گئے ۔ گزشتہ شب 12بجے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند علاقہ گٹکی میں نامعلوم افراد نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھر پر دو دستی بم پھینکے جو زور داردھماکوں سے پھٹ گئے ۔ ایک بم رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان جبکہ دوسرا بم ان کے چچا کے حجرے میں گرا۔ حملہ میں رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان بال با ل بچ گئے ، وہ اس موقع پر اپنے گھر میں موجود تھے ۔ ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ باجوڑ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔