سونا 1300 روپے فی تولہ مہنگا
عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمت 42 ڈالر فی اونس بڑھ گئی
کراچی(بزنس رپورٹر) جس سے مقامی مارکیٹوں میں سونا 1300 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں 42 ڈالر اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت1686ڈالر ہو گئی ، جس سے مقامی مارکیٹوں میں سونا 1300کے اضافے سے 95500روپے فی تولہ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت1115روپے کے اضافے سے 81876روپے رہی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 1000 روپے پر مستحکم رہی ۔