’ہوا میں اڑتا جائے مورا لال دوپٹہ ململ کا‘ اداکارہ نمی چل بسیں

’ہوا میں اڑتا جائے مورا لال دوپٹہ ململ کا‘  اداکارہ نمی چل بسیں

اداکارہ نمی انتقال کر گئیں ،ان کی عمر 88برس تھی ،گزشتہ روز ممبئی میں واقع گھر میں رہائش پذیر اور کچھ عرصہ سے بیمار تھیں،بدھ کی رات انتقال کر گئیں ،ان کی آخری رسومات گزشتہ روز ادا کر دی گئیں ۔

لاہور (دنیا مانیٹرنگ) نمی جن کا نام نواب بانو تھا ،نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغازراج کپور کی1949 میں ریلیز ہونیوالی فلم برسات سے کیا تھا ،جو کہ راج کپور کی بھی پہلی میجر ہٹ فلم تھی ،اس میں نرگس ساتھی اداکارہ تھیں ۔ان پر فلمایا گیا گیت"ہوا میں اڑتا جائے مورا لال دوپٹہ ململ کا"بہت مشہورہوا۔مبینہ طور پر نواب بانو کو نمی کا فلمی نام راج کپور نے ہی دیا تھا ۔1950اور 60کی دہائیوں میں نمی نے تمام بڑے اداکاروں کیساتھ کام کیا ،جن میں راج کپور،دلیپ کمار،دیو آنند شامل ہیں ۔نمی کی آخری فلم Love And God تھی جو 1963میں شروع ہوئی اور 1986 میں کئی تبدیلیوں کے بعد ریلیز ہوئی۔وہ 18فروری 1933 کو آگرہ میں پیدا ہوئیں ،1965 میں سکرپٹ رائٹر علی رضاسے ، جو محبوب سٹوڈیو سے وابستہ تھے ،شادی کرلی ۔علی رضا کا انتقال 2007میں ہوا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں