سونا 800 روپے تولہ سستا

سونا 800 روپے تولہ سستا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی، عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 6 ڈالر جبکہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ 800 روپے سستا ہوگیا۔

کراچی (بزنس رپورٹر )عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی، عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 6 ڈالر جبکہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ 800 روپے سستا ہوگیا۔ کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوکر 96 ہزار 800 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 686 روپے کی کمی سے 82 ہزار 990 روپے ہو گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران فی تولہ سونے کے نرخ 4200 جبکہ فی اونس 55 ڈالر گر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں