مردوں کا گھروں میں اعتکاف بیٹھنا جائز نہیں:جامعہ نعیمیہ کا فتویٰ

مردوں کا گھروں میں اعتکاف  بیٹھنا جائز نہیں:جامعہ نعیمیہ کا فتویٰ

کورونا وائرس کے پیش نظر دارالعلوم جامعہ نعیمیہ نے مساجد میں اعتکاف کے حوالہ سے شرعی فتویٰ جاری کردیا۔فتویٰ میں شیخ الحدیث مفتی ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی

لاہور(سیاسی نمائندہ ،این این آئی)،شیخ الفقہ مفتی محمدعمران حنفی نے لکھاہے کہ مردوں کا گھروں میں اعتکاف بیٹھنا جائز نہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر بجا لاتے ہوئے مساجد میں اعتکاف کیا جائے ۔اعتکاف رسول مکرم ؐ کی محبوب سنت ہے ،اسے ترک کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی ۔مساجد میں مناسب فاصلہ رکھ کر ان کی وسعت کے حساب سے افراد کو اعتکاف بیٹھنے دیا جائے ۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بچوں، بوڑھوں اور بیماروں کو مسجد میں اعتکاف بیٹھنے سے منع کر دیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں