بھارتی کارگو طیارے کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

 بھارتی کارگو طیارے کی اسلام آباد  انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

جارجیاجانے والے بھارتی کارگوطیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی ٹیکنیکل لینڈنگ کی ہے

اسلام آباد (خبرنگار) ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کولکتہ سے جارجیا کے لئے اڑان بھرنے والے کارگو طیارے کے کپتان نے فیول کم ہونے پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اوراے ٹی سی سے اجازت ملنے پر طیارے نے لینڈنگ کی۔ری فیولنگ کے بعد کارگو طیارہ جارجیا کے لیے روانہ ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں