سعودی عرب،چین بھی پاکستان کاقرض موخرکرنے پررضامند
پیرس کلب کے بعد سعودی عرب اور چین نے بھی یکم مئی سے 31دسمبر تک پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیاں موخرکرنے کی یقین دہانی کروادی
اسلام آباد(صباح نیوز) وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق قرض کی ادائیگیاں موخر ہونے سے پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملے گا اور اس سلسلے میں باقاعدہ اعلان آئندہ ہفتے ہوگا۔ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے بھی قرض کی ادائیگیاں موخر کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے اور آئندہ بجٹ یہ ادائیگیاں موخر سمجھ کر بنایا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ترقی پذیر ممالک کو قرض فراہم کرنے والے ممالک پر مشتمل گروپ پیرس کلب نے پاکستان کا قرضہ موخر کرنے کا اعلان کیا۔اس سے قبل آئی ایم ایف پاکستان کو قرضوں میں ایک سال کا ریلیف دے چکا ہے اور جی 20ممالک نے بھی قرض منجمد کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔