پشاور:آئی سی یو میں سالگرہ کا کیک کاٹنے والے بزرگ کورونا سے چل بسے

پشاور:آئی سی یو میں سالگرہ کا کیک  کاٹنے والے بزرگ کورونا سے چل بسے

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں طبی عملے سے فرمائش کر کے سالگرہ کا کیک منگوانے والے بزرگ انتقال کر گئے

پشاور (مانیٹر نگ سیل )71 سالہ بزرگ کی ویڈیو چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ طبی عملے کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے ۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے میڈیا کوآرڈینیٹر توحید ذوالفقار نے اردو نیوز کو بتایا کہ اسد نوید گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔ انہیں تین جون کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں طبیعت کی زیادہ خرابی کے باعث وہ انتہائی نگہداشت کے مرکز (آئی سی یو) میں زیر علاج تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں