شمالی وزیرستان:ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار روپے جرمانہ مقرر
خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں کورونا وائرس ایس او پیز کے مطابق ماسک نہ پہننے پر ایک ہزارروپے جرمانہ مقرر کر دیا گیا
میرانشاہ (آئی این پی )ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کا کہنا تھا کہ ضلع میں ماسک لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔