پاکستان کی کثیر آباد ی کورونا سے نابلد یا لاپروا
سندھ میں شرح اموات کم ، سعید غنی ، دنیا کامران خان کیساتھ میں گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی ایک بڑی آباد ی کورونا سے نابلدہے یا لاپرواہ ہے ،اس کی ہم نے قیمت چکانی تھی ، ہم اس کی قیمت چکا رہے ہیں،پاکستان بھر میں کورونا پھیل رہا ہے ،کورونا اب قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے ۔پروگرام‘‘ دنیا کامران خان کے ساتھ ’’ کے میزبان کامران خان نے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی میں لوگوں نے احتیاطی تدابیر کی پرواہ نہیں کی ،لاہور میں 9 مقامات کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،باشعور لوگ اسے اچھا فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمرنے خطرناک صورتحال بتائی ہے ،کورونا اب پیچھا نہیں چھوڑے گا۔کورونا کے سنگ جینا سیکھنا ہوگا۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہورکے 9 علاقے سیل کرنے کافیصلہ مشکل تھا،لوگوں نے احتیاطی تدابیرپرعمل نہیں کیا،وزیراعظم نے کہاہاٹ سپاٹ علاقوں کوسیل کردیں،کوروناکیسزپورے لاہورمیں ہیں،ہاٹ سپاٹ علاقوں کوسیل کیاجائے گا،لوگوں کوسمجھناچاہیے کہ ویکسین آنے تک کوروناختم نہیں ہوگا،کورونالاہورمیں سب سے زیادہ پھیلاہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوروناسے شرح اموات کم ہے ، ہسپتالوں میں طبی آلات کی کمی نہیں،ہاٹ سپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن کیاجائے گا،ہاٹ سپاٹ علاقوں کوانتظامیہ کی مددسے سیل کیاجائے گا،مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے ،پورے ملک میں اب سمارٹ لاک ڈاؤن کیاجائے گا،احتیاط نہ کی گئی توتعداد 12لاکھ سے زائدہوسکتی ہے ۔وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں کوروناصورتحال تشویشناک ہے ،سندھ میں شرح اموات دیگرصوبوں سے کم ہے ،ہم نے سوچے سمجھے بغیرکوئی فیصلہ نہیں کیا،کوروناپھیل رہاہے ،ان حالات میں سمارٹ لاک ڈاؤن موزوں نہیں ہوگا۔