مریم نواز لندن جانے کیلئے بیک ڈور رابطے کر رہی ہیں:فیصل واوڈا
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز لندن جانے کیلئے بیک ڈور رابطے کر رہی ہیں
اسلام آ باد (آن لائن )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز لندن جانے کیلئے بیک ڈور رابطے کر رہی ہیں انہیں ایئرپورٹ جا کر روکنا پڑا تو بھی روکیں گے ۔ ٹی وی پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اصولوں پر سمجھوتانہیں کیا جائے گا،جس نے پیسہ لوٹا ہے وہ واپس کرے گا، اپوزیشن کی دونوں پارٹیاں نیب کیسز سے بچنے کیلئے ڈرامہ کر رہی ہیں، وزیراعظم کے ویژن پر نہ چلنے والا وزیر فارغ ہو گا، عمران خان کابینہ میں تبدیلیاں کرتے رہیں گے ہم نے سٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا، عمران خان کے مخالفین بھی ان پر بے ایمانی کا الزام نہیں لگا سکتے ،عمران خان ملک سے بھاگا تو اسے بھی لیڈرنہیں مانوں گا، ایم این ایز کو ڈویلپمنٹ فنڈزدیناغلط نہیں لیکن شفافیت ہونی چاہیے ۔