اوکاڑہ:امام مسجد کرنٹ لگنے ، بیٹاصدمے سے چل بسا

اوکاڑہ:امام مسجد کرنٹ  لگنے ، بیٹاصدمے سے چل بسا

امام مسجد گھر کے دروازے سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

اوکاڑہ(خبر نگار،نامہ نگار) بیٹا باپ کو دیکھ کر صدمے سے چل بسا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی موضع ٹھٹھہ چاکر کے امام مسجد مقبول نماز پڑھا کر واپس آرہے تھے کہ گھر داخل ہوتے مین آہنی دروازے کو چھونے سے کرنٹ لگ گیا، جس سے امام مسجد موقع پر چل بسے ، بیٹا بابر اپنے باپ کی اچانک موت کو دیکھ کر صدمے سے جاں بحق ہو گیا، یوں تھوڑے سے وقفے میں باپ بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور پورا گاؤں سوگوار ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں