اسلام اور ملک کیخلاف مواد:31 پبلشرز کی 100 نصابی کتابوں پر پابندی عائد

اسلام اور ملک کیخلاف مواد:31 پبلشرز کی 100 نصابی کتابوں پر پابندی عائد

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے اسلام اور نظریہ پاکستان سے متصادم ، غیر اخلاقی ، غیر قانونی اورنامناسب مواد کی حامل 100 نصابی کتب پر پابندی عائد کردی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) ایم ڈی بورڈ رائے منظور ناصر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتب بڑے بڑے نجی تعلیمی اداروں میں پڑھائی جا رہی تھیں ۔ بورڈ نے نجی اداروں میں پڑھائی جانیوالی 10ہزار سے زائد کتب حاصل کر لی ہیں اورانکی جانچ پڑتال کیلئے بورڈ کے ماہرین مضامین کی نگرانی میں 30 کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جو ان کتب کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں ، اب تک 100 نصابی کتب میں غیر مناسب مواد کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں آکسفورڈ، کیمرج، لنک انٹرنیشل پاکستان کراچی،پیراگون بکس اور سپرسٹار سمیت 31 پبلشرز کی نصابی کتب شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں