پنجاب میں 9، 10محرم کو ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے 9ویں اور 10ویں محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا
لاہور(خبر نگار ) کابینہ کمیٹی امن وامان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ذرائع کے مطابق محرم الحرام میں قیام امن کے سلسلے میں اہم اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغا نے کی ۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران قیام امن کی غرض سے معاملات زیر بحث آئے اور سٹیک ہولڈرز نے عاشور کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی جس کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 اور 10 محرم کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔