شیخوپورہ سے ڈیڑھ کروڑ کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد

شیخوپورہ سے ڈیڑھ کروڑ کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد

ایف بی آر کی انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ٹیم نے تین مقامات پرکارروائی کی

لاہور(اکنامک رپورٹر)ایف بی آر کے آئی اینڈ آئی ونگ لاہور نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ قبضے میں لے لئے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن لاہور ٹیم نے شیخوپورہ میں تین مقامات پر چھاپہ مار کر 300 سے زائد نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے کاٹن قبضے میں لے لئے ۔ آئی اینڈ آئی حکام کے مطابق قبضے میں لیے جانیوالے سگریٹ کے کاٹن پر 70 لاکھ روپے سے زائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بنتی ہے ۔ حکام کے مطابق شیخوپورہ میں تین مقامات پرنان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کی خرید و فروخت کا عمل جاری تھا ،آئی اینڈ آئی لاہور نے خفیہ معلومات ملنے پر چھاپہ مار کارروائی کی۔یہ کارروائی ڈی جی آئی اینڈ آئی ڈاکٹر بشیر اللہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر لاہور نے کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں