لڑکے کا روپ دھار کر موٹر سائیکلیں چرانے والی لڑکی گرفتار

لڑکے کا روپ دھار کر موٹر سائیکلیں  چرانے والی لڑکی گرفتار

پولیس نے لڑکے کا روپ دھار کرموٹرسائیکلیں چرانے والی لڑکی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی

کراچی (سٹاف رپورٹر) ملزمہ نے 3 رکنی گینگ سے مل کر وارداتیں کرنے کا اعتراف کر لیاہے ۔ ماڑی پور پی سٹاپ سے کراچی کی پہلی خاتون موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمہ کے 2 ساتھی فرار ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ 18 سالہ بینش عرف کٹو باکسرہے اوروہ لڑکوں کے کپڑے اور کیپ پہن کر وارداتیں کرتی تھی۔ ملزمہ کا تعلق عرف دادا اور چھوٹو پر مشتمل 3 رکنی گینگ سے ہے ، یہ ملزمان کراچی سے گاڑیاں چوری اور چھین کر بلوچستان لے جاتے تھے ۔ ساتھی ملزم چھوٹو کی عمر 14 سال اور دوسرے کی عمر 20 سے زائد ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں