وطن سے محبت:شہری کراچی سے 71دنوں میں پیدل گلگت پہنچ گیا

وطن سے محبت:شہری کراچی سے  71دنوں میں پیدل گلگت پہنچ گیا

ملتان سے تعلق رکھنے والے شہری نے 71دنوں میں کراچی سے خنجراب کا پیدل سفر طے کرکے پاک چین بارڈرپر پاکستانی پرچم لہرایا

گلگت (دنیا مانیٹرنگ )مہر فیصل نے پاکستان سے محبت کا پیغام لے کر کراچی سے 29 ستمبر کو سفر کا آغاز کیا ، دو ماہ گیارہ دن بعد خنجراب بارڈر پہنچا۔ انہوں نے سوست سے چینی سرحد تک 78 کلومیٹر کا فاصلہ 48 گھنٹوں میں طے کرکے خنجراب بارڈر پر پاکستانی پرچم لہرایا۔ اس کا کہنا ہے کہ کراچی سے خنجراب تک پیدل سفر کرنے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہ علاقہ سوئٹزرلینڈ سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا پیدل سفرکرتے ہوئے پائوں میں چھالے پڑ گئے لیکن وطن کی محبت کے سامنے تکالیف کوئی معنی نہیں رکھتیں، پاکستان کی محبت نے میرا حوصلہ بڑھا دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں