کورونا:آئندہ سال بھی محدودعازمین کا حج اداکرنیکاامکان
سعودیہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کیساتھ حج معاہدہ کیلئے رابطہ نہیں کیا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )کوروناوائرس کی عالمی وباکے باعث رواں سال کی طرح آئندہ سال2021میں بھی معمول کی بجائے محدودعازمین اورایس او پیز کے ساتھ حج ادا کئے جانے کاامکان ہے ،سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کیساتھ حج2021کے معاہدہ کیلئے تاحال کوئی ہدایات نہیں ملیں جس وجہ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک حج پالیسی مرتب نہیں کرسکے ،ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے 2021میں ایس اوپیز اور حفاظتی تدابیرکے ساتھ محدود سطح پر حج اداکیا جائیگا جس کے لئے سعودی حکومت باضابطہ ہدایات جاری کرے گی جس کی روشنی میں ہی عازمین حج درخواستیں جمع کراسکیں گے ،مہلک وباکی وجہ سے 2020میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم رہے ،ذرائع کے مطابق اگر آئندہ چند ماہ میں کوروناویکسین دستیاب ہوبھی جاتی ہے تو بھی معمول کا حج ہونا مشکل ہوگا، پاکستا ن اورسعودی عرب کے مابین حج معاہدہ طے ہونے کے بعد وزارت مذہبی امور حج پالیسی مرتب کرتی ہے جس میں سرکاری سکیم کاحج پیکیج ،پرائیوٹ کوٹہ اوردیگرامور فائنل کئے جاتے ہیں۔