ٹرانس جینڈر ماڈل رمل علی تحریک انصاف میں شامل

 ٹرانس جینڈر ماڈل رمل علی  تحریک انصاف میں شامل

ملک کی پہلی ٹرانس جینڈر ماڈل و اداکارہ رمل علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

لاہور( لیڈی رپورٹر سے ) اس سلسلہ میں ہونے والی تقریب میں رمل علی کو نوٹیفکیشن اور سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ۔رمل علی کو تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کی رکنیت کے علاوہ ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت بھی دی گئی ہے ۔اداکارہ کو دونوں اداروں میں صنفی تفریق کے لیے صدر کا معاون تعینات کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے رمل علی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے ۔اپنی کمیونٹی کے افراد کی بہتری کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائوں گی۔ رمل علی "سات دن محبت ان اور "رہبرا نامی فلموں کے ساتھ ساتھ ایک سٹ کام جانکی دیوی میں بھی اپنے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں