علی سدپارہ،ساتھیوں کا نویں روزبھی سراغ نہ مل سکا

علی سدپارہ،ساتھیوں کا نویں روزبھی سراغ نہ مل سکا

موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے علی سدپارہ اور دو ساتھی کوہ پیماؤں کا 9 روز بعد بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا

اسلام آباد(صباح نیوز) علی سدپارہ اور ساتھی کوہ پیماؤں کی تلاش میں نا صرف جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے بلکہ پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے علاوہ ایف 16 طیاروں سے بھی کے ٹو کے علاقے کی سرچنگ میں مدد فراہم کی ہے ۔ آئس لینڈ کی خلائی ایجنسی نے سٹیلائٹ کی جدید ٹیکنالوجی سے علاقے کی تصاویر بنائیں اور زمینی سرچ آپریشن بھی کیا گیا لیکن علی سدپارہ اور ساتھیوں کا سراغ نہیں مل سکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں