کراچی :ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ساؤتھ پولیس کی 3 خواتین اہلکار معطل
کراچی پولیس میں بھی ٹک ٹاک کا جنون عروج پر پہنچ گیا۔ ساؤتھ پولیس کی 3 خواتین اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
کراچی (سٹاف رپورٹر) چند روز قبل سندھ اسمبلی کے باہر پارٹی ٹرینڈ پر ویڈیو بنانے والی ویمن پولیس کی تین اہلکاروں طوبی ٰ علی، زہرہ مظہر اور تابندہ حفیظ کو ایس پی صدرزاہدہ پروین نے معطل کر دیا ، خواتین اہلکاروں نے چند روز قبل (یہ ہم ہیں ، یہ ہماری کار ہے اور یہ خواری ہو رہی ہے ) کی ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ تینوں اہلکاروں کو پولیس نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ،معطل اہلکاروں کو ایس ایس پی ساؤتھ ریزرو کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔