کراچی کی عریش فاطمہ کم عمر ترین مائیکروسوفٹ پروفیشنل

کراچی کی عریش فاطمہ کم عمر ترین مائیکروسوفٹ پروفیشنل

مائیکرو سوفٹ کے پروفیشنل امتحان میں شرکت کرکے 831پوائنٹس حاصل کئے ذہین پاکستانیوں کی فہرست میں شامل ، کم عمری میں ایم سی پی کی سند حاصل کی

کراچی(صباح نیوز)پاکستان کی چار سالہ عریش فاطمہ دنیا کی سب سے کم عمر ترین مائیکروسوفٹ پروفیشنل بن گئیں۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی عریش فاطمہ نے مائیکرو سوفٹ کے پروفیشنل امتحان میں شرکت کی۔ مائیکرو سوفٹ کے زیر اہتمام امتحان کو پاس کرنے کے لئے کم سے کم 700پوائنٹس کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ ننھی عریش فاطمہ 831پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔اس کامیابی نے انہیں ان ذہین پاکستانیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے ، جنہوں نے کم عمری میں ایم سی پی کی سند حاصل کی۔رپورٹ کے مطابق عریش کے والد آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں ، انہوں نے اپنی بیٹی کی ذہانت اور دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ان کو کمپیوٹر سکلز سیکھنے میں بھرپور رہنمائی کی۔کورونا کے دوران لاک ڈان میں عریش کے والد نے انہیں مائیکرو سوفٹ ورڈ اور مائیکرو سوفٹ آفس پر کام کرنا سکھایا اور وہ اپنی عمدہ یادداشت سے ان دونوں سوفٹ ویئرز پر مہارت حاصل کرتی چلی گئیں اور امتحان میں کامیاب ہوگئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں