گرفتار ن لیگی ایم پی اے میاں نوید کے پروڈکشن آرڈر جاری

 گرفتار ن لیگی ایم پی اے میاں  نوید کے پروڈکشن آرڈر جاری

قائم مقام سپیکرسردار دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ ن کے پاکپتن سے گرفتار رکن اسمبلی میاں نوید کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے

لاہور(اپنے سیاسی رپورٹر سے )پروڈکشن آرڈر پر رکن اسمبلی آج پنجاب اسمبلی کے ا جلاس میں شرکت کریں گے ، ن لیگ نے لیگی رکن اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرکیلئے درخواست دی تھی۔ علاوہ ازیں عدالت نے گرفتار ن لیگ کے ایم پی اے کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ میاں نوید علی کوہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ن لیگی کارکنان بڑی تعداد میں عدالت میں جمع تھے ، کارکنان نے نعرے بازی بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں