عثمان کاکڑ کو برین ہیمرج

عثمان کاکڑ کو برین ہیمرج

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی حالت بدستورتشویشناک بیان کی جاتی ہے

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر، سٹی رپورٹر)چیئرمین محمود خان اچکزئی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی رہنما عبدالرحیم ، یوسف کاکڑ ، عبدالقہار و دیگر بھی موجود تھے ۔ یاد رہے سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑکو جمعرات کے روز برین ہیمرج ہوا اور وہ اپنے گھرمیں گرکر زخمی ہوگئے تھے ،بعدازاں نجی ہسپتال میں آپریشن کئے گئے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عثمان کاکڑ کو سر پر گہری چوٹ لگی تھی ، ان کا آپریشن کیا گیا، اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، امید ہے کہ وہ جلد ہوش میں آجائیں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محمود خان اچکزئی کوٹیلی فون کیا اور عثمان کاکڑ کی صحت دریافت کی،انہوں نے عثمان کاکڑ کا سندھ میں علاج کرانے کی پیشکش کی ۔ محمود خان اچکزئی نے وزیر اعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں