لاہورسمیت پنجاب کے بعض علاقوں میں آج بارش کا امکان

 لاہورسمیت پنجاب کے بعض  علاقوں میں آج بارش کا امکان

آج لاہورسمیت مختلف علاقو ں میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے

لاہور(لیڈی رپورٹر)آج لاہورسمیت مختلف علاقو ں میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم شام/رات کے دوران صوبائی دارالحکومت، اسلام آباد، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی، جہلم، چکوال ،اٹک ، کشمیر، گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔ ملتان، ڈی جی خان اوربہاولپور کے اضلاع میں دن میں موسم شدید گرم رہنے جبکہ بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر،مالاکنڈ، سوات، کوہستان، بونیر،شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، ہری پور، مردان ،پشاور،کوہاٹ، کرم اوروز یر ستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ،علاوہ ازیں سندھ، بلوچستان میں شدیدگرمی ہوگی جبکہ بعض علاقوں میں بادل برسیں گے ، کراچی میں بونداباندی متوقع ہے ۔ ادھرسکھر اورگردونواح میں شدید گرمی،درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں