قطر:پاکستانیوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت بحال

 قطر:پاکستانیوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت بحال

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت کو بحال کر دیا ہے

لاہور (نیوز رپورٹر )قطری حکومت کی طرف سے اس حوالے سے تحریری احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں اور نئی پالیسی بھی متعارف کروا دی گئی ہے ۔نئی پالیسی کے مطابق قطر میں جاتے ہی اب پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر آن ارائیول ٹورسٹ ویزا دیا جائے گا۔پاکستانی شہریوں کے لیے 6 ماہ تک قابل استعمال پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ کی شرط ہو گی جبکہ آن ارائیول ٹورسٹ ویزے کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہو گی۔قطر جانے والوں کی کورونا ویکسی نیشن، بچوں کے لیے پولیو ویکسی نیشن ضروری ہو گی اور قطر جانے والوں کو کورونا منفی رپورٹ بھی ساتھ لانا ہو گی۔خلیجی ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو آن لائن اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں