شیخ حسینہ کیطرف سے عمران خان کیلئے آموں کا تحفہ

شیخ حسینہ کیطرف سے عمران خان  کیلئے آموں کا تحفہ

وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد کی مینگو ڈپلومیسی جاری، وزیراعظم عمران خان کیلئے بھی تحفے میں آم بھیج دئیے

اسلام آباد (دنیا مانیٹرنگ)بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن نے عیدالاضحی کے پہلے دن آموں کا تحفہ ایوان وزیراعظم کے حوالے کیا، جوکہ ایوان وزیراعظم نے شکرئیے کیساتھ وصول کیا۔ قبل ازیں شیخ حسینہ واجد بھارتی ہم منصب مودی ، سری لنکا کے ہم منصب مہندا راجا پاکسے کے علاوہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند اور مالدیپ کے صدر ابراہیم صالح کو بھی آم بھیج چکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں