سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد کو ہٹا دیا گیا

سروسز ہسپتال کے ایم ایس  ڈاکٹر زاہد کو ہٹا دیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد کی ناقص کارکردگی پر نوٹس لے لیا

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) ایم ایس ڈاکٹر زاہد کو فوری ہٹانے اور نیا ایم ایس لگانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی ٰپنجاب نے یہ ایکشن سیکرٹری صحت محمد عامر جان کے سروسز ہسپتال کے دورہ کے دوران ایم ایس ڈاکٹر زاہد کی ناقص کارکردگی میڈیا پر رپورٹ ہونے کے بعد لیا۔ محکمہ صحت نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں