نجی ہسپتال میں بہترین علاج ہو رہا ڈاکٹرز کا شکر گزار ہوں ، جسٹس فائز عیسیٰ

 نجی ہسپتال میں بہترین علاج ہو رہا  ڈاکٹرز کا شکر گزار ہوں ، جسٹس فائز عیسیٰ

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کورونا وبا سے متعلق ہسپتال سے پیغام جاری کیا ہے

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کورونا وبا سے متعلق ہسپتال سے پیغام جاری کیا ہے کہ زندگی سب کا بنیادی حق اور صحت اس کا اہم ترین حصہ ہے ،میں اور میری اہلیہ دونوں کو کورونا ویکسین مکمل لگ چکی ہے ، تمام تر احتیاط کے باوجود ہم دونوں ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہوئے ، میرا نجی ہسپتال میں بہترین علاج ہو رہا جس پر میں ڈاکٹرز کا شکر گزار ہوں،انہو ں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے سماجی فاصلے کی پابندی پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،عید الاضحی کی نماز کے دوران بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی ہے ،فیصل مسجد میں لوگوں نے کندھے سے کندھا ملا کر نماز ادا کی،وبا کے دوران احتیاط کے حوالے سے اسلامی احکامات واضح ہیں، وبا سے نمٹنا ہماری مشترکہ قومی ذمہ داری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں