ڈالرکی قدر میں9پیسے کمی ،سونا2500روپے مہنگا

ڈالرکی قدر میں9پیسے کمی ،سونا2500روپے مہنگا

کراچی(دنیانیوز)انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا ہوگیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا ۔۔

،ادھرایک تولہ سونا2500روپے مہنگاہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر9پیسے کی کمی سے 278.39 پرآگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر279.69روپے پر مستحکم رہا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے درآمدی نوعیت کی ادائیگیوں کے دباؤسے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھنے سے اسکی قدر میں معمولی نوعیت کے اضافے کا رحجان رہا جو مثبت معاشی اشاریوں اور آنے والے دنوں میں نئے انفلوز کی آمد کی توقعات پر جمعہ کو رک گیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21ڈالر کے اضافے سے 2343ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2500روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزاراوردس گرام 2143 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ1ہزار 48 روپے کاہوگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں