شہبازشریف کے ترجمان مقرر

 شہبازشریف کے ترجمان مقرر

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ملک احمد خان کو اپنا ترجمان مقرر کر دیا ہے

لاہور (اپنے سیاسی رپورٹر سے )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ملک احمد خان کو اپنا ترجمان مقرر کر دیا ہے ۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ملک احمد خان میرے ترجمان ہوں گے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و ثقافت کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور قابل ذکر کام کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں