کنٹونمنٹ بلدیاتی الیکشن : 212 وارڈز کے نتائج، حکمران جماعت کو لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور میں دھچکا : تحریک انصاف 60، ن لیگ 59 نشستیں، 55 آزاد

کنٹونمنٹ بلدیاتی الیکشن : 212 وارڈز کے نتائج، حکمران جماعت کو لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور میں دھچکا : تحریک انصاف 60، ن لیگ 59 نشستیں، 55 آزاد

پیپلز پارٹی 17، ایم کیو ایم 10، جماعت اسلامی 7، بلوچستان عوامی پارٹی2 پر کامیاب، جے یو آئی کا کوئی امیدوار نہ جیت سکا ، لاہور کے کنٹونمنٹ بورڈز میں 19میں سے 15وارڈز پر ن لیگ کامیاب،پنڈی میں بھی میدان مارلیا،ملتان میں 10میں سے 9نشستوں پرآزادامیدوار فاتح،پی ٹی آئی کوئی سیٹ نہ نکال سکی ، گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کی 10میں سے 6نشستیں ،کراچی میں پی پی ،حیدرآبادمیں ایم کیوایم کی جیت،پختونخوا میں تحریک انصاف کی 18سیٹیں، 7نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ پہلے ہی کامیاب ہو چکے

راولپنڈی ،مری ، لاہور،پشاور، کراچی (نیوز رپورٹر،خصوصی نامہ نگار،کورٹ رپورٹر ،ایجنسیاں، نمائند گان )ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل مکمل ہوگیا۔تمام 212وارڈزکے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے ۔ حکمران جماعت کو لاہور ، راولپنڈی ، ملتان ، پشاور میں بڑا دھچکا لگاہے ۔غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 60،پاکستان مسلم لیگ (ن)59،آزادامیدواروں نے 55، پاکستان پیپلز پارٹی17،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 10،جماعت اسلامی7،عوامی نیشنل پارٹی2 اوربلوچستان عوامی پارٹی نے 2نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے ۔ملک بھر میں 7نشستوں پر پہلے ہی امیدواربلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔لاہور کے دونوں کنٹونمنٹ بورڈز میں19میں سے 15 وارڈز پر ن لیگ کامیاب ہوگئی،راولپنڈی میں بھی میدان مارلیا،ملتان میں 10میں سے 9نشستوں پرآزادامیدوارکامیاب ہوئے ،پی ٹی آئی کوئی سیٹ نہ جیت سکی۔گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی نے 10میں سے 6نشستیں جیت لیں ،کراچی میں پیپلزپارٹی،حیدرآبادمیں ایم کیوایم کی برتری رہی،خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف نے 18سیٹیں نکال لیں، 9آزادامیدوار فاتح رہے ،کوئٹہ میں بھی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔تفصیل کے مطابق ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کاپہلامرحلہ مکمل ہوگیا ہے ۔تمام 212وارڈزکے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں۔ لاہور کے دونوں کنٹونمنٹ بورڈز میں 19وارڈز میں سے 15وارڈز پر ن لیگ کامیاب ہوگئی۔ لاہور کینٹ بورڈ اور والٹن کینٹ بورڈ میں مجموعی طور پر 20وارڈز ہیں لیکن والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7کے امیدوار صداقت محمود بٹ کے انتقال کے باعث پولنگ کا عمل ملتوی کردیا گیا ۔ مجموعی طور پر دونوں بورڈز کے 19وارڈز میں الیکشن ہوا اور 249امیدوارو ں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کینٹ بورڈ کے 10میں سے 6 وارڈ زپر مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔ حکمران جماعت پی ٹی آئی صرف تین وارڈز میں جیت سکی ،ایک وارڈ میں آزاد امیدوار کامیاب رہا۔ لاہورکینٹ بورڈوارڈ نمبر 1 میں مسلم لیگ ن کے علی حسن 1312 ووٹ لے کر کامیاب رہے ، تحریک انصاف کے صابر بٹ 189 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔وارڈ نمبر 2 میں مسلم لیگ ن کے رضوان شفقت 5034 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے ، تحریک انصاف کے محمد عظیم 2842 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔وارڈ نمبر 3 میں تحریک انصاف کے رشید احمد 2629 حاصل کرکے فاتح قرارپائے ، مسلم لیگ ن کے راجہ لیاقت علی 1751 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پررہے ۔ اسی طرح وارڈ نمبر 4 میں مسلم لیگ ن کے آصف علی 1594 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرارپائے ، تحریک انصاف کے شہزاد حسین 1379 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پررہے جبکہ وارڈ نمبر 5میں آزاد امیدوار اکبر علی 559 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے ، تحریک انصاف کے عرفان اکبر 385 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔ وارڈ 6 میں پاکستان تحریک انصاف کے چو دھری محمد عمر 2150 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ نون کے امیدوار شہباز علی نے 1380 ووٹ حاصل کئے ۔ وارڈ نمبر 7 میں مسلم لیگ ن کے بابر اشرف 2632 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، تحریک انصاف کے محمد امتیاز 2226 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔وارڈ نمبر 8 میں مسلم لیگ ن کے نعیم شہزاد 3930 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے ، تحریک انصاف کے شاہ جہان 1472ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔وارڈ نمبر 9 میں تحریک انصاف کے محمد وقاص 3508 حاصل کرکے فاتح قرارپائے ، مسلم لیگ ن کے اسد ایوب 3342 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔وارڈ نمبر 10میں مسلم لیگ ن کے محمد جعفر 2703 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرارپائے ، تحریک انصاف کے حافظ ابرار 2628 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔ دوسری جانب لاہور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 1 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اشفاق احمد چودھری 4096 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار وحید ستار2789ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ وارڈ نمبر 2 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد حنیف 4331ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد طارق صدیقی 3954ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اور تحریک انصاف کے امیدوار محمد صیام 3696ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔وارڈ نمبر 3 میں مسلم لیگ ن کے چودھری محمد شریف5470 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے فیصل سعود بھٹی 4753ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔وارڈ نمبر 4 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار فقیر حسین 1877ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔ تحریک انصاف کے امیدوار محمد اسلم 1850 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے یہاں تحریک انصاف کے امیدوار 27 ووٹوں سے ہارے ۔ وارڈ نمبر 5 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ نور سبحانی1850ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ۔تحریک انصاف کے امیدوار جاوید ضمیر احمد 1838ووٹ حاصل کرسکے یہاں تحریک انصاف کے امیدوار صرف بارہ ووٹ سے میدان ہار گئے ۔وارڈ نمبر 6میں مسلم لیگ ن کے امیدوارنعمان نعیم 4376ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے اور تحریک انصاف کے امیدوار بشارت علی 2604 ووٹ حاصل کرسکے ۔ وارڈ نمبر سات میں امیدوار کے انتقال کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی۔ وارڈ نمبر8 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد عشارب سوہل 4249 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔ تحریک انصاف کے امیدوار چود ھری محمد شاہد اقبال 2151ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے یہاں آزاد امیدوار عثمان علی2175 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔وارڈ نمبر 9 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کرامت علی 5058 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے اور تحریک انصاف کے امیدوار عظمت اللہ وڑائچ 2157ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے ۔ وارڈ نمبر 10 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار منیر حسین 5973ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار حافظ محمد سفیان 2490ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ اد ھرراولپنڈی وچکلالہ کنٹونمنٹ بورڈسمیت ضلع راولپنڈی کے 5 کنٹونمنٹ بورڈ ز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔مجموعی طور پر36 وارڈوں میں سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی 9میں سے 7نشستوں پر مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کر لی۔2نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ۔چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی 10میں سے 5وارڈوں پر مسلم لیگ ن،2پر جماعت اسلامی،2پر تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی جبکہ1وارڈمیں آزاد امیدوار نے میدان مار لیا،واہ کنٹونمنٹ بورڈکی10میں سے 8نشستوں پر مسلم لیگ ن اور2پر تحریک انصاف کامیاب قرار پائی، ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ کی 5میں سے 3نشستوں پر تحریک انصاف اور2پر مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی ۔مری کنٹونمنٹ بورڈ کی 2وارڈوں میں سے 1نشست پر مسلم لیگ ن اور1پر تحریک انصاف کامیاب قرار پائی۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر1میں آزاد امیدوار ملک محمد عثمان خان کامیاب رہے ۔ وارڈ نمبر2میں آزاد امیدوار ثمینہ کوثر کے انتقال کے باعث الیکشن ملتوی کر دیا گیا ۔وارڈ نمبر3میں مسلم لیگ ن کے ارشد محمود قریشی ،وارڈ نمبر4میں مسلم لیگ ن کے رشید احمد خان ،وارڈ نمبر5 میں آزاد امیدوار حاجی ظفراقبال کامیاب رہے ۔ وارڈنمبر6میں مسلم لیگ ن کے ملک منصور افسر ،وارڈ نمبر7میں مسلم لیگ ن کے ملک امجد حسین،وارڈ نمبر8میں مسلم لیگ ن کے حافظ حسین احمد ملک ،وارڈ نمبر9میں مسلم لیگ ن کے چود ھری عبد الشکور ،وارڈ نمبر10میں مسلم لیگ ن کے ملک محمد منیر احمدکامیاب رہے ۔ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ1میں مسلم لیگ ن کے راجہ پرویز اختر ، وارڈ2میں جماعت اسلامی کے یاسر خان ، وارڈ3میں جماعت اسلامی کے خالد محمود مرزا ، وارڈ4میں مسلم لیگ ن کے چود ھری چنگیز خان ،وارڈ5میں آزاد امیدوار چود ھری شہزاداحمد ،وارڈ6میں مسلم لیگ ن کے ملک اظہر نعیم ، وارڈ7میں مسلم لیگ ن کے راجہ عرفان امتیاز ، وارڈ8 میں تحریک انصاف کے چو دھری نعمان شوکت ،وارڈ9میں مسلم لیگ ن کے محمد جمیل ،وارڈ10میں تحریک انصاف کے اجمیر خان کامیاب قرار پائے ۔ مری کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر1سے تحریک انصاف کے محمد خلیل ،وارڈ2میں مسلم لیگ ن کے راجہ اکمل نواز ،ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1سے مسلم لیگ ن کے حاجی عابد ،وارڈنمبر2سے غلام دستگیر بٹ ، وارڈ نمبر3سے تحریک انصاف کے ساجد کیانی ،وارڈ نمبر4سے مسلم لیگ ن کے سیف علی شاہ ، وارڈ نمبر5سے تحریک انصاف کے سعد علی خان ،واہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1میں مسلم لیگ ن کے ملک امیر سلطان ، وارڈ2میں مسلم لیگ ن کے راجہ ایوب مسلم ، وارڈ3میں مسلم لیگ ن کے ملک راشد محمود، وارڈ4میں مسلم لیگ ن کے ملک عارف، وارڈ5میں مسلم لیگ ن کے راجہ عامر سعید، وارڈ6میں تحریک انصاف کے سجاد صفدر بٹ، وارڈ 7میں مسلم لیگ ن کے عبدالرحمان، وارڈ 8میں تحریک انصاف کے ملک فہد مسعود، وارڈ9میں مسلم لیگ ن کے فرخ سلیم اور وارڈ10میں مسلم لیگ ن کے چود ھری احسن کامیاب قرار پائے ۔کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی 10 وارڈز میں تحریک انصاف 4 نشستوں کے ساتھ سرفہرست رہی، مسلم لیگ (ن) 3، پیپلز پارٹی1 اور دو آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی۔ وارڈ نمبر ایک سے تحریک انصاف کے ناصر سلیمان عباسی، وارڈ دو سے آزاد امیدوار واجد خان جدون، وارڈ تین سے مسلم لیگ (ن) کے ذوالفقار علی بھٹو، وارڈ چار سے مسلم لیگ (ن) کے بیدار بخت خان عرف فقیرا خان، وارڈ پانچ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے فواد علی جدون، وارڈ چھ سے پاکستان تحریک انصاف کے قاضی احتشام الحق، وارڈ سات سے آزاد امیدوار دلاور خان، وارڈ آٹھ سے پاکستان تحریک انصاف کے دانیال خان جدون، وارڈ نو سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد ہارون اور وارڈ 10 سے مسلم لیگ (ن) کے نبیل اشرف نے کامیابی حاصل کی۔ملتان میں پی ٹی آئی کا بلا نہ چل سکا ۔ تحریک انصاف ایک بھی سیٹ نہ جیت سکی، ن لیگ کا ایک امیدوار کامیاب ہوگیا، ملتان کینٹ کی 10 وارڈز میں سے 9 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے ۔10 وارڈ زمیں 38 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا۔ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔ وارڈ نمبر 1 سے آزاد امیدوار رانا اشرف 719 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار جاوید انجم 608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ وارڈ نمبر 2 سے آزاد امیدوار غلام جیلانی 158 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار رانا خلیل 131 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ وارڈ نمبر 3 سے ن لیگ کے اختر رسول فریدی نے 321 ووٹ لے کر میدان مارلیا جبکہ آزاد امیدوار خالد اسد 249 ووٹ حاصل کر سکے ۔ وارڈ نمبر 4 سے آزاد امیدوار شیخ وحید قریشی 929 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی کے سعید احمد مونی316 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ وارڈ نمبر 5 سے آزاد امیدوار ملک بلال خانی نے 1229 ووٹ لے کر میدان مار لیا۔ آزاد امیدوار ہمایوں اکبر 1115 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ وارڈ نمبر 6 سے آزاد امیدوار ثنا اکبر 467ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار عارف رضا 280 ووٹ حاصل کر سکے ۔وارڈ نمبر 7 سے آزاد امیدوار شمشاد علی انصاری نے 396 لے کر کامیابی سمیٹ لی جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار شیخ محمد یاسین صرف 68 ووٹ حاصل کرسکے ۔ اسی طرح وارڈ نمبر 8 سے یعقوب ناصر آزاد حیثیت سے 64 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار امجد مجید صرف 60 ووٹ حاصل کر سکے ۔وارڈ نمبر 9 سے میجر ریٹائرڈ صادق زعیم آزاد سیٹ پر 121 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ق لیگ کی امیدوار طائرہ نسیم 46 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ وارڈ نمبر 10 سے آزاد امیدوار اور سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ خورشید خان 163 ووٹ لیکر کر جیت گئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار سرفراز رمضان صرف 53 ووٹ حاصل کر سکے ۔بہاولپور کی پانچوں نشستوں میں سے 2 پی ٹی آئی اور 3 ن لیگ جیت گئی۔ وارڈ نمبر 1 سے پی ٹی آئی کے ریحان بن جاوید،وارڈ نمبر 2 سے ن لیگ کے عبدالمالک، وارڈ نمبر 3 سے پی ٹی آئی کے اختر چوہان، وارڈنمبر 4 میں مسلم لیگ ن کا امیدوار محمد علی دوبارہ گنتی میں جیت گیا ۔ وارڈ نمبر 5 سے بھی ن لیگ کے عبدالخالق کامیاب ہو گئے ۔گوجرانوالہ میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ 10میں سے 6نشستیں حاصل کرلیں۔ مسلم لیگ ن کے 2اور 2آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے ۔ وارڈ نمبر 1بدوکی گوسائیاں سے تحریک انصاف کے قمر علی چیمہ، وارڈ نمبر 2گلاب پورہ سے پی ٹی آئی کے چود ھری ناصر حسین مہر، وارڈ نمبر 3 راہوالی سے آزاد امیدوار عرفان چاند بٹ، وارڈ نمبر 4 راہوالی سے پی ٹی آئی کے چود ھری غلام محی الدین وڑائچ، وارڈ نمبر 5راہوالی سے چود ھری کاشف حفیظ آزاد، وارڈ نمبر 6ڈھینگرانوالی سے تحریک انصاف کے ساجد اکرام لون، وارڈنمبر 7کشمیر کالونی سے پی ٹی آئی کے مرزا نثار بیگ، وارڈ نمبر 8کینٹ فیز ون ٹو سے مسلم لیگ ن کے ملک کامران، وارڈ نمبر 9بازار ایریا کینٹ سے عبدالمجید چیمہ مسلم لیگ ن، وارڈ نمبر 10امین پور ڈھبہ سے پی ٹی آئی کے غلام مجتبیٰ کامیاب ہوگئے ۔سرگودھامیں 10 میں سے 3نشستوں پر پی ٹی آئی،2پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ 5نشستوں پر آزاد امیدوارسیٹیں لے گئے ۔وارڈ نمبر 1میں پی ٹی آئی کے اویس ظہور 819 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار شیخ فاروق وہرہ 813 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،وارڈ نمبر2میں آزاد امیدوار راجہ شہزاد انور نے 988ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے جواد خرم وڑائچ 927ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،وارڈ نمبر3میں مسلم لیگ ن کے بلال خالد وڑائچ نے 763ووٹ لے کر تحریک انصاف کے ارشد وڑائچ کو شکست دے دی، وارڈ نمبر 4 میں آزاد امیدوار رائے ناصر محمود 2 ہزار 570 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ اﷲ اکبر تحریک کے ناصر امین 303 ووٹ لیکر دوسرے اور پی ٹی آئی کے ہارون مرتضیٰ 140 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ،وارڈ نمبر5میں آزاد امیدوار عمر فاروق کھرل نے 866ووٹ حاصل کر کے مسلم لیگ ن کے ظہیر الحسن باجوہ سمیت سات امیدواروں کو شکست دی، وارڈ نمبر 6 میں آزاد امیدوار توقیر اشرف گجر 1 ہزار 453 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ن لیگ کے ساجد اقبال 1 ہزار 60 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،وارڈ نمبر7میں ن لیگ کے ظفر خان 696ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار رائے شاہنواز 585ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،وارڈ نمبر8میں آزاد امیدوار خان محمود احمدورک 2ہزار115ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ آزاد امیدوار ندیم اختر 1ہزار557ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ، وارڈ نمبر 9 میں پی ٹی آئی کے امیدوار آصف کاہلوں2 ہزار253 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار شہزاد نعیم 2 ہزار48 ووٹ لیکر دوسرے اور مسلم لیگ ن کے شجاعت بشیر 2ہزار37ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر رہے ۔ وارڈ نمبر10میں پی ٹی آئی کے شیخ ارشد طارق نے 2ہزار164ووٹ حاصل کر کے مسلم لیگ ن کے گلشیر کو شکست دی، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وارڈ نمبر 8میں خان محمود ورک نے سابق وائس چیئرمین میاں ندیم اختر کو شکست دی ۔کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ کے 5 وارڈز میں سے 4 میں آزاد امیدوار جیت گئے جبکہ ایک میں پی ٹی آئی کے امیدوار نے فتح حاصل کی۔وارڈ نمبر1 میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار شہزاد شفیع ،وارڈ نمبر 2 میں چود ھری عمیر خادم، وارڈنمبر 3میں آزاد امیدوار ندیم انور بھٹی، وارڈ نمبر 4 میں راجہ مبشر حسین ، وارڈ نمبر 5 میں آزاد امیدوار اقبال حسین شاہ کامیاب ہوگئے ۔کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں میں پی ٹی آئی نے دونوں سیٹیں جیت لیں ۔ وارڈ نمبر 1 میں پی ٹی آئی کے چود ھری غلام احمد،وارڈ نمبر 2 میں پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نصیر احمد کامیاب قرارپائے ۔کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ میں مسلم لیگ ن آٹھ وارڈز میں کامیاب رہی۔ وارڈ نمبر ایک سے امیر سلطان، وارڈنمبر دو سے راجہ ایوب ،وارڈ نمبر تین سے ملک ارشد ،وارڈ چار سے ملک عارف، وارڈ پانچ سے راجہ عامر ،وارڈ سات سے عبد الرحمن، وارڈ نو سے فرخ سلیم اور وارڈ دس سے چودھری احسن کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان تحریک انصاف دو وارڈز میں کامیاب ہوئی۔ وارڈ چھ سے ساجد بٹ اور وارڈ 8 سے ملک فہدمسعود کامیاب قرار پائے ۔ شورکوٹ چھاؤنی میں وارڈ نمبر 1 میں آزاد امیدوار منیر احمد سندھیلہ نے 1414 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔وارڈ نمبر 2 میں آزاد امیدوار زاہد مصطفی 1927 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے ۔سیالکوٹ میں پانچ نشستوں میں سے مسلم لیگ(ن) نے تین پر کامیابی حاصل کی جبکہ دو پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ۔ وارڈ نمبر1سے تحریک انصاف کے امیدوار محسن عتیق شیخ 1863ووٹ لے کر پہلے اورمسلم لیگ(ن) کے زاہد شمسی1055ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے ، وارڈ نمبر2سے تحریک انصاف کے سعید احمد 1946ووٹ لے کر پہلے اور مسلم لیگ(ن) کے عمران سعیدملک 1180ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے ۔ وارڈ نمبر3سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار عمر ارشد شیخ 732ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے جبکہ پی ٹی آئی کے کاشف صدیق631ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے ۔ وارڈ نمبر4سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار عمر جمیل 798ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے حماد اﷲ 575ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے ۔ وارڈ نمبر5سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار عاطف منیر 1330ووٹوں سے کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے عدنان اکبر 783ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے ۔ حویلیاں کی 2نشستوں میں سے ایک پی ٹی آئی اوردوسری ن لیگ کے حصے میں آئی ۔ کوہاٹ میں آزاد امیدواروں نے تین میں سے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ تحریک انصاف کا صرف ایک امیدوارجیت سکا۔ وارڈ نمبر1 میں پی ٹی آئی کے محسن عتیق ،وارڈ نمبر2 میں آزادامیدوارسید فائق علی شاہ ،وارڈ نمبر3 میں آزادامیدوار سفیان رحمن کامیاب قرار پائے ۔ جہلم کے دونوں وارڈز میں پی ٹی آئی نے بازی جیت لی ۔ وارڈ نمبر 1میں پی ٹی آئی کے میجر ریٹائرڈ ڈاکٹر صلاح الدین112ووٹ لے کر اول پوزیشن پر رہے ۔وارڈ نمبر 2میں پی ٹی آئی ہی کے امیدوارمحمد احمد شیخ نے 448 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔کراچی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 1 سے پیپلز پارٹی کے محمد دانش ،وارڈ نمبر 2 سے آزاد امیدوار چود ھری ناصر ،وارڈ نمبر 3 سے آزاد امیدوار محمد ایوب خان ،وارڈ نمبر 4 سے ایم کیو ایم کے منیر یا سین ،وارڈ نمبر 5 سے ایم کیو ایم کے منور علی قریشی کامیاب رہے ۔کراچی کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کے مطابق مسلم لیگ(ن) 5 میں سے 2 نشستیں حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر رہی ، جبکہ تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیوایم ) اور پیپلزپارٹی کو ایک ایک نشست ملی ۔ وارڈ نمبر ایک سے ایم کیوایم کے محمد عدنان،وارڈ نمبر 2 میں مسلم لیگ(ن)کے محمد شوکت،وارڈنمبر 3 میں تحریک انصاف کے کامران خان،وارڈ نمبر 4 میں پیپلزپارٹی کے محمد عامر عباسی ،وارڈنمبر 5 میں مسلم لیگ(ن)کے ملک جاوید اقبال کامیاب رہے ۔ منوڑا کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 1 سے پیپلزپارٹی کے محمد طیب ،وارڈ نمبر 2 سے پیپلزپارٹی کے محمد فاضل خان کامیاب ہوئے ۔کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق 10 میں سے 4 نشستوں پر تحریک انصاف ،3پر پیپلز پارٹی ،2 پر جماعت اسلامی اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ وارڈ نمبر ایک سے جماعت اسلامی کے ملک محمد رضا ،وارڈ نمبر 2 سے تحریک انصاف کے محمد افسر خان،وارڈ نمبر 3 سے آزاد امیدوار عمران خان،وارڈ نمبر 4 سے تحریک انصاف کے ملک امان اللہ خان،وارڈ نمبر 5 سے پیپلز پارٹی کے زرتاش خان، وارڈ نمبر 6 سے پیپلز پارٹی کے علی گوہر،وارڈ 7 سے پی ٹی آئی کے محمد واصف شاہ ،وارڈ نمبر 8 سے تحریک انصاف کے علی اکبر ،وارڈ نمبر9سے جماعت اسلامی کے احمد یاسر ،وارڈ نمبر 10 سے تحریک انصاف کے جہانزیب کامیاب ہوگئے ۔کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 4 پیپلز پارٹی، 2 پی ٹی آئی، 2 جماعت اسلامی اور 2 نشستیں آزاد امیدوار وں کے حصے میں آئی ہیں ۔کراچی کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے وارڈ نمبر 1 سے پیپلز پارٹی کے جاوید خان ،وارڈ نمبر 2سے جماعت اسلامی کے سید ابن الحسن ہاشمی،وارڈ نمبر 3 سے آزاد امیدوار محمد رفیع چاولہ،وارڈ نمبر 4 سے مسلم لیگ(ن) کے علی عاشق،وارڈ نمبر5 سے تحریک انصاف کے سید کاشف زیدی،وارڈ نمبر 6 سے تحریک انصاف کے حبیب الرحمان ،وارڈ نمبر 7 سے تحریک انصاف کے ذیشان بشیر فاروقی ،وارڈ نمبر 8 سے تحریک انصاف کے سید محمد طارق اشرفی،وارڈ نمبر 9 سے تحریک انصاف کے محمد بلال احمد ،وارڈ نمبر 10 سے تحریک انصاف کے شکیل احمد جیت گئے ۔حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان نے 10 میں سے 7 وارڈز میں کامیابی حاصل کرلی، پیپلز پارٹی کو صرف 3 وارڈز میں کامیابی مل سکی۔ وارڈ نمبر ایک میں پیپلز پارٹی کے فقیر محمد ،وارڈ نمبر 2 میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے عابد حسین،وارڈ نمبر 3 میں پیپلز پارٹی کے عبدالرحمان ،وارڈ نمبر 4 میں پیپلز پاٹی کے قاضی اشہد عباسی ،وارڈ نمبر 5 میں ایم کیو ایم پاکستان کے طاہر پرویز شیخ ،وارڈ نمبر 6 میں ایم کیو ایم پاکستان کے عزیز ،وارڈ نمبر سات میں ایم کیو ایم پاکستان کے عرفان علی خان ،وارڈ نمبر 8 میں ایم کیو ایم پاکستان کے مختیار احمد ، وارڈ نمبر 9 میں ایم کیو ایم پاکستان کے غلام علی قریشی،وارڈ نمبر 10 میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار شاہ حسین بخاری کامیاب قرارپائے ۔ پشاور میں پیپلزپارٹی نے دونشستوں کے ساتھ برتری حاصل کرلی، وارڈ 1 سے آزاد امیدوار نعمان فاروق ، وارڈ2سے پیپلز پارٹی کے نعیم بخش ، وارڈ نمبر 3سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار فیضان ناظم ،وارڈ نمبر 4سے پیپلز پارٹی کے یداللہ بنگش ،وارڈ 5 سے پی ٹی آئی کے امیدواراسید سیٹھی 330 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔بنوں میں ایک نشست پی ٹی آئی اوردوسری آزادامیدوار لے اڑا۔مردان وارڈ 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق اے این پی کے وحید خان 126 ووٹ لے کر کامیاب رہے ۔کوئٹہ میں وارڈ نمبر ایک سے آزاد امیدوار سیف اﷲ،وارڈ نمبر 2 سے تحریک انصاف کے بشیر جان،وارڈ نمبر3 پر تحریک انصاف کے منظور نظری،وارڈ نمبر 4 سے آزاد امیدوار اختر قریشی،وارڈ نمبر 5 سے آزاد امیدوار تنویر خان یوسف زئی کامیاب رہے ۔ ژوب وارڈ ون سے بلوچستان عوامی پارٹی کے اختر گل115 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ وارڈ نمبر دو سے جمعہ خان کامیاب ہوئے ۔ لورالائی سے آزاد امیدوار عبدالواحد جلال زئی225 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔ لورالائی وارڈ نمبر ٹو سے نعیم عرف فیصل پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔ لورالائی سے کامیاب ہونے والوں کو بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت حاصل تھی۔ بنوں کینٹ میں ایک آزاد،ایک پی ٹی آئی،پنوعاقل کینٹ ایک آزاد،جہلم کینٹ 2پی ٹی آئی،چراٹ کینٹ 2 آزاد،چکلالہ کینٹ3مسلم لیگ ن،حویلیاں کینٹ ایک مسلم لیگ ن، ایک پی ٹی آئی، رسالپور کینٹ3پی ٹی آئی،ژوب کینٹ2بلوچستان عوامی پارٹی، سنجوال کینٹ2 آزاد، گلیات کالا باغ1 مسلم لیگ ن،ایک پی ٹی آئی، لورالائی کینٹ2 آزاد،مردان کینٹ1 اے این پی،1آزاد، منگلا کینٹ1آزاد،1ن لیگ، نوشہرہ کینٹ1پی ٹی آئی،2آزاد، واہ کینٹ2 پی ٹی آئی،8پی ایم ایل این،ٹیکسلا کینٹ2تحریک انصاف،3پی ایم ایل این،ڈی آئی خان کینٹ 2پی ٹی آئی،کامرہ کینٹ1آزاد، کوہاٹ کینٹ1پی ٹی آئی،2آزاد،کھاریاں کینٹ میں تحریک انصاف کے 2 ا میدوارکامیاب قرارپائے ۔خیبرپختونخواکے تمام37وارڈزکے نتائج مکمل ہوگئے ۔تحریک انصاف 18جبکہ 9آزادامیدوارکامیاب قرارپائے ۔ن لیگ پانچ، پیپلزپارٹی دوسیٹوں پرجیت گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں