قتل یا خودکشی؟ قبرستان میں درخت سے لٹکی لاش برآمد

قتل یا خودکشی؟ قبرستان میں درخت سے لٹکی لاش برآمد

24سالہ فریاد کی پھندا لگی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے

سلانوالی (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں کے قبر ستان میں درخت سے لٹکی ہوئی 24سالہ نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی،قتل کیا گیا یا اس نے خودکشی کی ہے ، اس کا تعین نہیں ہوسکا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئی کہ نواحی چک نمبر 64جنوبی کے قبرستان میں ایک درخت سے لاش لٹکی ہوئی ہے ، پولیس موقع پر پہنچی اورپھندا لگی لاش تحویل میں لے لی ،مرنے والے کی شناخت فریاد ولد گلزار احمد کے نام سے ہوئی ہے جو مذکورہ گاؤں کا ہی رہائشی تھا ، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں