ساہیوال:مبینہ پولیس مقابلہ ، 2ہلاک کئی وارداتوں میں مطلوب تھے :پولیس

ساہیوال:مبینہ پولیس مقابلہ ، 2ہلاک کئی وارداتوں میں مطلوب تھے :پولیس

مبینہ پولیس مقابلہ میں دومطلوب ملزم مارے گئے ،ایک فرار ہوگیا ۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے

ساہیوال(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)مبینہ پولیس مقابلہ میں دومطلوب ملزم مارے گئے ،ایک فرار ہوگیا ۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ملزم کئی وارداتوں میں مطلوب تھے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس فتح شیر روڈ پر موجود تھی کہ موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پرملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔اسی دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2ملزم مارے گئے جبکہ ایک فرار ہو گیا ۔ ملزموں کی شناخت فیضان اورمجیب عالم کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق شیخوپورہ سے ہے جو ریکارڈیافتہ اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں دیگر اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں