شیراکوٹ:ٹریکٹر ٹرالی کی کار کوٹکر،میاں بیوی جاں بحق

شیراکوٹ:ٹریکٹر ٹرالی کی کار کوٹکر،میاں بیوی جاں بحق

حادثہ بابوصابو ٹول پلاز ہ کے قریب پیش آیا،سبطین شاہ ، تحسین چل بسے خاتون قمربتول شدید زخمی، تین سالہ بچی محفوظ رہی،ڈرائیورفرار ہوگیا

لاہور(خبر نگار سے )شیرا کوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ، ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کا رہائشی سبطین شاہ بخاری اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی کار مہران نمبری LEH/6550 پر موٹروے پر اسلام آباد جا رہا تھا کہ شیراکوٹ کے علاقے بابو صابوبند روڈ پر کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹول پلازہ بابوصابو پر ٹریکٹر ٹرالی نمبری KSB/3651 کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار سوار 30سالہ سبطین اور 25 سالہ اہلیہ تحسین موقع پر جاں بحق جب کہ 50 سالہ قمر بتول زخمی ہو گئی، ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ،حادثے کے وقت کار میں سوار تین سالہ بچی بھی موجود تھی جومعجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں