ن لیگی رہنما ثانیہ عاشق سے منسوب وائرل ویڈیو جعلی نکلی

ن لیگی رہنما ثانیہ عاشق سے  منسوب وائرل ویڈیو جعلی نکلی

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی قریبی ساتھی ثانیہ عاشق سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی نکلی

لاہور (نمائندہ دنیا ) ایف آئی اے کی فرانزک رپورٹ میں ویڈیو ثانیہ عاشق کی ثابت نہیں ہوئی ۔ذرائع کے مطابق ثانیہ عاشق نے اپنے نام سے منسوب نازیبا ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کو درخواست دی تھی ۔ذرائع کے مطابق ویڈیو جناح ہسپتال کے گرفتار ڈاکٹر اور اسکے گروہ کی نکلی، جناح ہسپتال کے گرفتار ڈاکٹر نے ایک نرس کی ویڈیو بنائی تھی، اسی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ثانیہ عاشق کے نام سے منسوب کر کے وائرل کیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں