منی بجٹ کی تیاری :مہنگائی کی نئی آندھی چلنے والی

منی بجٹ کی تیاری :مہنگائی کی نئی آندھی چلنے والی

اچھی بات یہ ہے ابھی 2011والے حالات پیدا نہیں ہوئے ،ثاقب شیرانی ، مشورہ ہے ڈسکاؤنٹ ریٹ نہ بڑھایا جائے ،شبر زیدی ،دنیا کامران خان کیساتھ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آئی ایم ایف کی سخت شرائط حکومت سرنگوں ،منی بجٹ کی تیاریاں آخر ی مراحل میں ہیں ،مہنگائی کی نئی آندھی چلنے والی ہے ،پرتعیش امپورٹڈ اشیا پر پابندی ہوگی ۔پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘ کے میزبان کامران خان نے کہا ہے کہ پانچوا ں سیکرٹری خزانہ تبدیل ،چھٹا آگیا ،شوکت ترین چوتھے وزیر خزانہ ہیں ،آدھے درجن چیئرمین ایف بی آر گھر بھیجے گئے ۔ماہر معیشت ثاقب شیرانی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے ،شوکت ترین آئی ایم ایف سے ہٹ کر حکومت کے پلان بتا دیتے تاکہ سرمایہ دار طبقے میں غیر یقینی کی کیفیت ختم ہوتی ۔یونان کیلئے آئی ایم ایف کے پروگرامز کو مثال کے طور پر لیا جاسکتا ہے ،کافی سالوں کیلئے پنشنوں کی کٹوتی ہوئی ،پرائیویٹ سیکٹرز کی ملازمتوں کا نقصان ہوا ۔افراظ زر ،بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ،بدقسمتی سے پاکستان بھی اسی نقش قدم پر چل رہا ہے ۔اچھی بات یہ ہے کہ ابھی ویسے حالات پیدا نہیں ہوئے ۔ جو آئی ایم ایف نے 2011 میں مسلط کیے تھے ۔سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ میرا مشورہ ہے کہ ڈسکاؤنٹ ریٹ نہ بڑھایا جائے ، امریکا میں جس دن ڈسکاؤنٹ ریٹ بڑھتا ہے اسی دن ریٹیل سیلزکم ہوجاتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ریٹ بڑھانے کا سلسلہ میں نے شروع کیا لیکن جواب ریٹس بڑھائے گئے ہیں وہ اصل ریٹ سے زیادہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں