آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے ہی آئیگا :شجاعت

 آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے ہی آئیگا :شجاعت

لاہور(سیاسی رپورٹرسے ) سابق وزیراعظم چودھری شجاعت نے کہاہے کہ حکومت اوراپوزیشن سیاسی تفریق کے بغیر مل کر عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یقین ہے آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے ہی آئے گا، پچھلے چند سالوں سے ہر لیڈر حکومت میں آنے سے پہلے مہنگائی کا شور مچاتا ہے ۔

آج تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ معاشی مسائل کا حل کیسے نکلے گا، شجاعت نے کہاکہ آج کل کے معاشی حالات میں سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہے ،کاروباری طبقہ دو کی چیز چار میں بیچ کر اپنا گھاٹا پورا کر لیتا ہے ،فیکٹری مالکان اپنی چیزوں کی قیمت بڑھا کر منافع کما لیتے ہیں،لیکن اپنے اداروں میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں نہیں بڑھاتے ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سال میں صرف ایک مرتبہ ہوتا ہے ،مہنگائی مہینے میں دومرتبہ بڑھ جاتی ہے وہ کیسے اس ہوشربا مہنگائی کا مقابلہ کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں