حکومت کرپٹو کرنسی کو ریگولرائز کرنا چاہتی ہے :شبلی فراز

 حکومت کرپٹو کرنسی کو ریگولرائز کرنا چاہتی ہے :شبلی فراز

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کرپٹو کرنسی کو ریگولرائز کرنا چاہتی ہے ۔

 سٹیٹ بینک ، ایس ای سی پی اور خزانہ ڈویژن اس پر کام کررہا ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے چین سمٹ سے خطاب ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وفاقی وزیر نے کہاکہ وزارت نے ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف جانے کیلئے اہم اقدام اٹھائے ہیں۔وزارت سائنس نے ای وی ایم بنائی اور سائنس انوویشن پالیسی بنائی ۔بلاک چین 2024 تک 20 ارب کی مارکیٹ بن جائے گی ۔

دو سو کے قریب ممالک کسی نہ کسی طرح اپنے سسٹم میں بلاک چین کو شامل کر چکے ہیں۔بینک بلاک چین کو استعمال کر کے 8 سے 10 ارب سالانہ بچا سکتے ہیں اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے ووٹنگ شفاف ہوسکتی ہے ۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں بھی بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے ،سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت و چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ اظفر احسن نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے آنے سے مالیاتی ادارے نئی شکل لے رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں