پارلیمانی کمیٹی :جسٹس عائشہ کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری

پارلیمانی کمیٹی :جسٹس عائشہ کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ، دنیا نیوز)جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت ہوا ،جس میں کمیٹی نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی جج مقررکرنے کی منظوری دی۔اس موقع پرفاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری اتفاق رائے سے دی گئی ، ہم سنیارٹی کے طریقہ کار کو ختم نہیں کررہے ، ایک خاتون کی پہلی بار تقرری ہورہی ہے تو اس کی منظوری دی ،جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری ملکی مفاد میں دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں