صدارتی نظام ایک عمارت گرا کر دوسری کھڑی کرنے کے مترادف:اعتزاز

صدارتی نظام ایک عمارت گرا کر دوسری  کھڑی کرنے کے مترادف:اعتزاز

لاہور(کورٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا صدارتی نظام ایک عمارت کو گرا کر دوسری عمارت کھڑی کرنے کے مترادف ہوگا ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا 1973 کا آئین پارلیمانی ہے۔

 صدارتی نظام نہیں آسکتا ، پارلیمنٹ کو آئین کے تحت آئین میں ترمیم کا حق ہے تنسیخ کا نہیں ، صدارتی نظام لانے کا مطلب یہ ہوگا کہ آئین کی تنسیخ کردی گئی ، وزیر اعظم کی تقریر حسب معمول اپوزیشن کے لئے تھی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں