جوہرٹائون دھماکا کیس:سہولت کار خاتون کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

جوہرٹائون دھماکا کیس:سہولت کار خاتون  کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے جوہر ٹائون بم دھماکے کے مقدمے میں سزا پانے والی سہولت کار عائشہ بی بی کی اپیل اور ضمانت پر رہائی کی درخواست پر 10 فروری کے لیے نوٹس جاری کر دیے ۔

 جسٹس علی  باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔ملزمہ عائشہ نے اپیل کے فیصلے تک سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے ۔ ملزمہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سہولت کاری کے جرم میں پانچ سال کی سزا سنائی تھی۔

ملزمہ نے اپیل میں نشاندہی کی کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی۔اپیل میں اعتراض اٹھایا گیا کہ شواہد کی غور سے جانچ پڑتال نہیں کی گئی، اس لیے سزا کے خلاف اپیل منظور کرکے اسے کالعدم قرار دیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں